Thursday, November 21, 2024, 1:53 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں، حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی مصر آمد

غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں، حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی مصر آمد

اسرائیل حماس کے مکمل خاتمے تک جنگ بندی نہیں کرے گا: نیتن یاہو

by NWMNewsDesk
0 comment

حماس نے کہا ہے کہ اس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ غزہ میں جاری جنگ پر مذاکرات کے لیے مصر پہنچ گئے ہیں۔

حماس نے اسماعیل ہنیہ کے قاہرہ پہنچنے کی تصدیق کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ وہ مصر میں اعلیٰ حکام سے جنگ پر مذاکرات کریں گے۔ البتہ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ان مذاکرات میں کون کون شریک ہو گا۔

اسماعیل ہنیہ نے قطر سے مصر کے لیے روانگی سے قبل دوحہ میں ایران کے وزیرِ خارجہ حسین امیر عبد اللہ سے ملاقات کی تھی۔ جہاں اطلاعات کے مطابق انہوں نے مصر کے دورے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔

حماس کے ہمراہ غزہ میں اسرائیل کے خلاف جنگ میں شریک ’اسلامی جہاد‘ گروہ کے ذرائع نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ حرکت الجہاد الاسلامی فلسطین کے سربراہ زیاد النخلہ کی بھی مذاکرات میں شریک ہونے کے لیے قاہرہ آمد کا امکان ہے۔

banner

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر بدھ کے روز اپنے اس اعلان کو دہرایا ہے کہ اسرائیل غزہ سے حماس کے مکمل خاتمے تک کوئی جنگ بندی نہیں کرے گا۔

اڑھائی ماہ سے حماس کے خلاف بر سر جنگ اسرائیلی وزیر اعظم نے بدھ کے روز اس وقت کہی ہے جب اسرائیلی خفیہ ادارے کے سربراہ وارسا نے قطری وزیر اعظم کے ساتھ جنگ بندی کے حوالے سے یہ عندیہ دے چکے ہیں کہ اسرائیل 30 یرغمالیوں کے بدلے میں جنگ بندی کرنے کو تیار ہے۔ جبکہ ایک روز پہلے اسرائیلی صدر نے بھی حماس کے ساتھ جنگ بندی پر آمادگی کا اشارہ دیا تھا۔

نیتن یاہو نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا کہ ہم جنگ بند نہیں کریں گے جب تک کہ ہم اپنے طے شدہ اہداف حاصل نہ کر لیں۔ ہمارے اہداف میں حماس کا خاتمہ، یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ سے اسرائیل کے لیے کسی بھی قسم کے خطرے کا امکان ختم کرنا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024