Sunday, December 22, 2024, 9:23 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ میں جنگ بندی کے لیے قاہرہ مذاکرات حوصلہ افزا نہ رہے: وزیر اعظم قطر

غزہ میں جنگ بندی کے لیے قاہرہ مذاکرات حوصلہ افزا نہ رہے: وزیر اعظم قطر

جنگ بندی معاہدے کو اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ مشروط نہیں کرنا چاہیے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے قاہرہ میں چار ملکی حکام کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ زیادہ حوصلہ افزا نہیں تھے۔ وزیر اعظم قطر میونخ میں جاری سیکیورٹی کانفرنس میں گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا’ غزہ میں جنگ بندی کے لیے چند روز پہلے ہونے والے مذاکرات میں جو اسلوب سامنے آیا ہے وہ ان کے لیے بھی اس کے باوجود بہت زیادہ حوصلہ افزا نہیں رہا کہ وہ ہمیشہ امید کی بات کرتے رہے ہیں اور امید کرتے رہنا چاہتے ہیں۔’

شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ جنگ بندی معاہدے کو اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ مشروط نہیں کرنا چاہیے۔ یہ بد قسمتی اور المیہ ہے کہ بہت سے ملک مذاکرات کے جنگ بندی کو یرغمالی کی رہائی کے معاملے سے جوڑتے رہے۔’

انہوں نے کہا ‘ میں یقین رکھتا ہوں کہ جس معاہدے کے بارے میں ہم بات کر رہے ہین یہ زیادہ بڑے پیمانے پر ہوگا ، تاہم اس کے لیے کچھ مشکلات ہیں۔، جن کا تعلق انسانی بنیادوں پر چیزوں کو دیکھنے کے حوالے سے رہا ہے۔ تاہم یہ بھی طے ہو گیا ہے اب رہائیوں کی تعداد کا معاملہ زیر بحث ہے۔’

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024