52
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ضروری ہے تاہم ایسا لگتا ہے کہ دنیا بھر کی حکومتیں اسے ترجیح کے طور پر نہیں دیکھ رہیں۔
واشنگٹن میں مسلم مملاک کے وزرائے خارجہ کے ایک گروپ نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حماس کے عسکریت پسندوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان فلسطینی انکلیو میں ہونے والی لڑائی کو فوری طور پر روکنے پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔
اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے ہمارا مؤقف مستقل اور بالکل واضح ہے کہ لڑائی کو فوری طور پر ختم کرنا ضروری ہے جب کہ اسرائیل فلسطین تنازع کی ختم نہ ہونے کی ایک اہم وجہ بین الاقوامی برادری کی بنیادی ترجیح کا نہ ہونا ہے۔