Monday, July 21, 2025, 11:21 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ میں چار روزہ عارضی جنگ بندی کا آج آخری روز

غزہ میں چار روزہ عارضی جنگ بندی کا آج آخری روز

قیدیوں کے تبادلے کے لیے لڑائی میں وقفہ جاری رہنے کی امید ہے : امریکی صدر

by NWMNewsDesk
0 comment

غزہ میں چار روزہ عارضی جنگ بندی کا آج آخری روز ہے

ذارئع کا کہنا ہے بیک ڈور مذاکرات کے نتیجے میں حماس جنگ بندی میں 2 سے 4 روز کی توسیع پر رضامند ہوگئی ہے۔

جنگ بندی میں توسیع کی صورت میں مزید 20 سے 40 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی ہوسکے گی۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کے لیے لڑائی میں وقفہ جاری رہنے کی امید ہے۔

banner

فرانسیسی وزیر خارجہ نے بھی جنگ بندی میں توسیع کی حمایت کی ہے۔

اتوار کو غزہ میں عارضی جنگ بندی کے تیسرے روز حماس نے اسرائیل کے مزید 14 یرغمالی رہا کئے جس میں اسرائیلی امریکی بچی سمیت 9 بچے، 4 خواتین اور ایک روسی اسرائیلی شامل تھا۔

حماس کی جانب سے 3 تھائی شہریوں کو بھی رہا کردیا گیا۔اسرائیل نے بدلے میں مذید 39 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا۔

اس دوران ایندھن اور گیس کے چار ٹرکوں سمیت مزید 120 امدادی ٹرک بھی غزہ میں داخل ہوئے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024