Sunday, December 22, 2024, 5:29 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ میں ہلاکتیں45 ہزار سے تجاوز

غزہ میں ہلاکتیں45 ہزار سے تجاوز

ایک لاکھ سات ہزار افراد زخمی ہو چکے ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

غزہ کی وزارتِ صحت نے پیر کو کہا ہے کہ اسرائیل کے غزہ میں حماس کے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

وزارت کے مطابق اس تنازع میں لگ بھگ ایک لاکھ سات ہزار افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

ان اعداد و شمار میں شہریوں اور جنگجوؤں کی تعداد الگ الگ نہیں بتائی گئی ہے۔

تاہم وزارتِ صحت ماضی میں کہہ چکی ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد میں نصف سے زائد خواتین اور بچے شامل ہیں۔

banner

اپنی روزانہ جاری کی جانے والی اپ ڈیٹس میں غزہ کی وزارتِ صحت نے کہا کہ گزشتہ روز 52 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

شہری دفاع اور اسپتال کے حکام کے مطابق اتوار کو شمال میں غزہ سٹی، جنوب میں خان یونس اور وسطی غزہ میں نصیرات پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل نے ہلاکت خیز حملے کیے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اتوار کو کی گئی کارروائی میں نصیرات میں قائم حماس کے کمانڈ ایک اینڈ کنٹرول کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیل یہ الزام دہراتا رہا ہے کہ حماس کے جنگجو فلسطینی سویلین آبادی والے علاقوں میں کام کرتے ہیں، جب کہ فلسطینی اور حقوقِ انسانی کے گروپس کے مطابق اسرائیلی فوج شہری ہلاکتوں کو روکنے کے لیے مطلوبہ اقدامات نہیں کر رہی ہے۔

اس جنگ کا آغاز اکتوبر 2023 میں حماس کے جنوبی اسرائیل پر حملے سے ہوا تھا۔ اس حملے میں عسکریت پسندوں نے 1200 افراد کو ہلاک کردیا تھا اور 250 افراد یرغمال بنا لیے تھے۔ یرغمال افراد میں سے 100 اس وقت بھی غزہ میں موجود ہیں جن میں سے ایک تہائی کے بارے میں خیال ہے کہ وہ ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024