غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حماس کے 2 حملوں میں میں 24 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے منگل کے روز کہا ہے کہ یہ حماس کے خلاف جنگ کے دوران ایک دن میں سب سے زیادہ اسرائیلی ہلاکتیں ہیں
اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیل کے مطابق جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوجی 2 عمارتوں کو تباہ کرنےکے لیے اس میں بارود لگا رہے تھےکہ فلسطینی مجاہدین کے نشانے پر آگئے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق عمارت میں موجود فوجیوں کی حفاظت کرنے والے ٹینک کو آرپی جی سے نشانہ بنایا گیا جس کے فوری بعد دونوں ملحقہ عمارتوں میں شدید دھماکا ہوا جہاں مبینہ طور پر آرپی جی سے دوبارہ حملہ کیا گیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے منگل کے روز اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں اس وقت تک لڑائی بند نہیں کرے گا جب تک کہ اس کی مکمل فتح نہیں ہو جاتی۔