غزہ پر اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے بمباری کا سلسلہ جاری ہے
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 302 اموات ہوئیں، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق سات اکتوبر سے ابتک مرنے والوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
نصیرات میں مسجد پر حملے کے نتیجے میں 12 نمازی جان سے گئے۔انڈونیشین اسپتال کے احاطے پر بھی بم گرائے گئے۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اسرائیل کے اہم ترین شہر دیمونا کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔صحرائے نقب میں واقع دیمونا شہر حساس جوہری تنصیبات کی وجہ سے اہم مانا جاتا ہے۔
دوسری جانب حماس نے دعوی کیا ہے کہ بیت حانون میں در اندازی کی کوشش پر القسام بریگیڈ نے اسرائیلی فوج کی بکتربندی گاڑی کو میزائل سے اڑا دیا ہے۔
.
لحظة إصابة مركبة مشاة قتالية إسرائيلية من طراز نمر بصاروخ مضاد للدبابات تابع لحماس.
The moment an ISRAELI Namer infantry fighting vehicle was hit by a Hamas anti-tank missile.
pic.twitter.com/2LEOGTSzsn— Dr.Sam Youssef Ph.D.,M.Sc.,DPT. (@drhossamsamy65) October 28, 2023
سات اکتوبر کو حماس نے اسرائیل پر حملہ کرکے 1400 افراد کو قتل کردیا تھا جبکہ 229 افراد کو یرغمال بھی بنایا گیا تھا