Thursday, November 21, 2024, 7:04 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا 20 ویں روز ، ہلاک فلسطینیوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا 20 ویں روز ، ہلاک فلسطینیوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز

مریکی اخبار نے اسرائیل کوالاہلی اسپتال کی تباہی کا ذمہ دارقراردے دیا

by NWMNewsDesk
0 comment

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری سے 481 فلسطینی جان سےگئے۔

اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر اب تک 7ہزار 28 فلسطینی مارے جا چکے ہیں، مرنے والوں میں 2ہزار 913 بچے اور 1ہزار 709 خواتین بھی شامل ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی بمباری سے زخمی ہونے والے شہریوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ 940 بچوں سمیت 1650 فلسطینی لاپتا ہیں۔ امکان ہے کہ لاپتا افراد تباہ شدہ عمارتوں کےملبے تلےدبے ہوئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت سے اب تک 12 اسپتال اور 57 طبی مراکز مکمل طور پر ناقابل استعمال ہوچکے ہیں۔

banner

7 اکتوبر کو حماس کے حملوں میں 1400 اسرائیلی مارے گئے تھے جبکہ 200 سے زائد شہریوں کو یرغمال بنایا گیا تھا

دوسری جانب معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اسرائیل کوالاہلی اسپتال کی تباہی کا ذمہ دارقراردے دیا

امریکی اخبار کے مطابق شواہد اور کے مطابق اسپتال کو نشانہ غزہ کے بجائے اسرائیل سے بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024