اسرائیلی فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 10 افرادہلاک ہو گئے، جن میں 7 بچے بھی شامل ہیں۔
غزہ کی شہری دفاع ایجنسی کے مطابق یہ حملہ جمعے کی صبح خان یونس کے وسطی علاقے میں الفرا خاندان کے گھر پر کیا گیا۔
ایجنسی کے ترجمان محمود بصل نے بتایا کہ “دس افراد جن میں سات بچے شامل ہیں، شہید ہو چکے ہیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔”
عینی شاہدین کے مطابق علاقے میں اسرائیلی ٹینکوں کی شدید گولہ باری بھی جاری ہے۔
سول ڈیفنس ایجنسی نے اسرائیلی حملے میں دو افراد کی ہلاکت کی بھی اطلاع دی جس میں شمالی شہر بیت لاہیہ کے علاقے العطاطرہ میں شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا گیا۔
جمعے کی صبح اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے مشرقی علاقوں کے رہائشیوں کے لیے “فوری اور سنگین” انخلاء کی وارننگ جاری کی۔ ا
سرائیلی فوج کے عربی ترجمان افیخای ادرعی نے سوشل میڈیا پر کہا “اسرائیلی افواج آپ کے علاقوں میں دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کے لیے بڑی طاقت سے کام کر رہی ہے۔ اپنی حفاظت کے لیے آپ کو یہ علاقے فوراً خالی کر دیں اور مغربی غزہ شہر میں معلوم پناہ گاہوں میں منتقل ہو جائیں۔”