Thursday, November 21, 2024, 6:30 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ کی پٹی پراسرائیل کا قبضہ مزید جارحیت کے دروازے کھول دے گا: ایردوان

غزہ کی پٹی پراسرائیل کا قبضہ مزید جارحیت کے دروازے کھول دے گا: ایردوان

حماس کا قطر چھوڑنے کا کوئی اشارہ نہیں ملا : ترک صدر

by NWMNewsDesk
0 comment

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردون نے منگل کے روز زور دے کر کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے قبضے سے مزید جارحیت کا دروازہ کھل جائے گا۔

ایردوان نے اپنے عراق کے دورے سے واپسی کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس قطر سے نکل جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں دوحہ سے بھی اس کے کوئی اشارے نہیں ملے۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کل پیر کو عراق کے سرکاری دورے پر بغداد پہنچے تھے جو ایک دہائی سے زائد عرصے میں ان کا پہلا دورہ ہے، اس کے دوران انہوں نے کئی امور پر بات چیت کی، جن میں پانی کی تقسیم، تیل کی برآمدات اور علاقائی سلامتی جیسے امور شامل تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024