Wednesday, September 18, 2024, 9:58 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ کے اسپتالوں پر حملوں کے بعد مریضوں کا انخلا، طبی آلات بند ہونے سے مریض مرنا شروع

غزہ کے اسپتالوں پر حملوں کے بعد مریضوں کا انخلا، طبی آلات بند ہونے سے مریض مرنا شروع

حماس کا ملٹری انفرااسٹرکچر غزہ شہر کے اسپتالوں کے نیچے ہے : اسرائیلی فوج

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کے سب سے بڑے اسپتال الشفا کو گھیرے میں لے لیا ہےجہاں ڈاکٹروں کے مطابق آخری جنریٹر کا ایندھن ختم ہونے کے بعد پانچ مریض ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں ایک قبل از وقت پیدا ہونے والا بچہ بھی شامل ہے۔

الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سیلمیا نے بتایا کہ اسپتال میں بجلی نہیں ہے۔ طبی آلات بند ہو گئے۔ مریض، خاص طور پر جو انتہائی نگہداشت میں ہیں، مرنا شروع ہو گئے ہیں۔

فلسطینی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے ڈائریکٹر جنرل مروان جیلانی نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کو بتایا کہ غزہ میں صحت کے شعبے پر حملے ہو رہے ہیں۔ الشفا، العودہ، القدس اور انڈونیشیا کے اسپتال بھی بمباری کی زد میں آئے۔

banner

اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے ہفتے کے روز مغربی اتحادیوں کی طرف سے فلسطینی شہریوں کی حفاظت کے لیے مزید اقدامات کرنے کے مطالبات کو یہ کہہ کر ایک طرف رکھ دیا کہ حماس کے جنگجو عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور استعمال کر رہے ہیں۔

اسرائیل نے الشفا اسپتال کو حماس کی مرکزی کمانڈ پوسٹ کے طور پر پیش کیا ہے، اور کہا ہے کہ عسکریت پسند وہاں شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ تل ابیب کا الزام ہے کہ جنگجوؤں نے اس اسپتال کے نیچے وسیع بنکر قائم کر رکھے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس کا ملٹری انفرااسٹرکچر غزہ شہر کے اسپتالوں اور محلوں کے درمیان ہے۔

عسکریت پسند گروپ حماس اور اشفا اسپتال کے عملے نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024