Friday, November 22, 2024, 12:11 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ کے مستقبل پرحماس کے بغیرکسی انتظامی منصوبے کوتسلیم نہیں کرینگے: ہنیہ

غزہ کے مستقبل پرحماس کے بغیرکسی انتظامی منصوبے کوتسلیم نہیں کرینگے: ہنیہ

حماس غزہ میں برسراقتدار رہے گی تو کوئی بھی فیصلہ وہی کرے گی: نیتن یاہو

by NWMNewsDesk
0 comment

حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ غزہ کے مستقبل پرحماس کے بغیرکسی انتظامی منصوبے کوتسلیم نہیں کرینگے۔

حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اسرائیل کو موجودہ تعطل کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ ثالثوں کی طرف سے پیش کی گئی جنگ بندی کی تجویز میں ان کی ترامیم مذاکرات کے خاتمے کا باعث بنیں۔

حماس رہنما نے غزہ میں جنگ کے بعد کے کسی بھی ایسے تصفیے کو مسترد کر دیا جس میں تحریک کو شامل نہیں جائے گا.

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی جنگ بندی میں محصور پٹی میں جنگ کا خاتمہ اس کا دیرینہ مطالبہ ہے اور حماس اپنے مطالبات پر قائم ہے۔

banner

اسماعیل ہنیہ نے نکبہ کی 76 ویں برسی کے موقع پر ایک تقریر میں مزید کہا کہ جنگ کے بعد غزہ کی پٹی کا انتظام کچھ ایسا ہے جس کا فیصلہ حماس”قومی برادری” کے ساتھ کرے گی اور حماس “جنگ کو روکنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی، ہم جنگ روکنے کے لیے ثالث ممالک کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

اسماعیل ہنیہ کا یہ بیان غزہ میں جنگ کے خاتمے کے بعد یا نام نہاد “جنگ کے بعد” کے بعد غزہ کی پٹی کے انتظام پر اسرائیلی فوج اور حکومت کے درمیان ہونے والی بحث کے درمیان سامنے آیا ہے۔

اس سے قبل اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ “جنگ کے بعد کے انتظامات کے بارے میں بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، جب تک کہ حماس غزہ میں برسراقتدار رہے گی تو کوئی بھی فیصلہ وہی کرے گی۔

انہوں نے اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے اس بیان کا جواب دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ غزہ میں جنگ کے بعد فوج رکھنے کی تجویز سےمتفق نہیں کیونکہ ایسا کرنےسے غزہ میں موجود فوجیوں کی جانیں خطرے میں رہیں گی۔

حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کو قبول کرنے کے لیے تحریک پر دباؤ کے حوالے سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا مذاکرات سے اسرائیل نے فرار اختیار کیا ہے، حماس نے جنگ بندی کی تجاویز قبول کیں مگراسرائیل نے مسترد کرکے رفح پر چڑھائی کردی۔

واضح رہے کہ غزہ میں 7اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت کےنتیجے میں اب تک 35ہزار 233 نہتے فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں جس میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024