Sunday, June 29, 2025, 9:23 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غیرملکیوں کو پانچ سالہ پاکستانی بزنس ویزا 24 گھنٹوں میں جاری ہوگا

غیرملکیوں کو پانچ سالہ پاکستانی بزنس ویزا 24 گھنٹوں میں جاری ہوگا

وفاقی حکومت نے ویزا پالیسی میں ترامیم کی منظوری دے دی

by NWMNewsDesk
0 comment

وفاقی حکومت نے ویزا پالیسی میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ جس کے تحت غیرملکیوں کو پانچ سالہ پاکستانی بزنس ویزا 24 گھنٹوں میں جاری ہوگا۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ( ایس آئی ایف سی) کی سفارش پر 6 ماہ کیلئے بزنس ویزا فوری طور پر جاری کیا جائے گا۔

غیر ملکی سرمایہ کاروں اور تجارتی مقاصد کیلئے ویزا پراسس میں بڑی سہولت پیدا کردی گئی۔ جس کے تحت پاکستانی مشن 5 سال کیلئے بزنس ویزا 24 گھنٹوں میں جاری کرنے کے پابند ہوں گے۔

ویزا پالیسی کے تحت ایک سال کیلئے شارٹ ٹرم انویسٹر ویزا بھی 24 گھنٹوں میں جاری کیا جائے گا۔

banner

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ( ایس آئی ایف سی) کی سفارش پر تین سال کا انویسٹر ویزا بھی 24 گھنٹوں میں جاری کیا جائے گا۔

پانچ سال کیلئے انویسٹر ویزا وزارت داخلہ 10 دن میں جاری کرنے کی پابند ہوگی۔دو سال کیلئے ورک ویزا وزارت داخلہ سیکورٹی کلئیرنس ملنے کے بعد ایک ماہ میں جاری کرے گی۔

وفاقی کابینہ نے ویزا پالیسی میں ترامیم سرکولیشن سمری کے تحت دیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024