Wednesday, February 5, 2025, 1:45 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غیر قانونی تارکینِ وطن کی بھارت واپسی شروع

غیر قانونی تارکینِ وطن کی بھارت واپسی شروع

امریکی فوج کا ایک طیارہ کم از کم 104 افراد کو لے کر بھارت پہنچا ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی اور ان کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
امریکی فوج کا ایک طیارہ کم از کم 104 افراد کو لے کر بھارت پہنچا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کو امریکی فوج کے ایک طیارے میں 104 غیر قانونی تارکینِ وطن کو واپس بھارت بھیجا گیا ہے۔
یہ پہلا طیارہ ہے جو امریکہ سے غیر قانونی تارکینِ وطن کو لے کر بھارتی شہر امرتسر پہنچا ہے۔
بھارت پہلے ہی غیر قانونی تارکینِ وطن کے معاملے میں امریکہ کو تعاون کی یقین دہانی کرا چکا ہے۔
بھارت ان چند ممالک میں سے ایک ہے جن کے سب سے زیادہ شہری غیرقانونی طور پر امریکا پہنچتے ہیں۔
گزشتہ سال ایک ہزار سے زائد ایسے غیر قانونی تارکین وطن بھارتی شہریوں کو کمرشل پروازوں کے ذریعے واپس بھیجا گیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت سنبھالنے کے ایک ہفتے بعد ہی نریندر مودی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی۔ 27 جنوری کو ہونے والی اس بات چیت میں غیر قانونی تارکینِ وطن کی واپسی اور باہمی تجارت کے امور زیرِ بحث آئے تھے۔
بھارت کا کہنا ہے کہ وہ غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف ہے کیوں کہ بنیادی طور پر اس کا تعلق کئی منظم قسم کے جرائم سے بھی ہے اور وہ امریکہ سے بھارتی شہریوں کی بے دخلی پر کوئی اعتراض نہیں کرے گا۔
دوسری جانب بھارتی ریاست پنجاب کے ایک وزیر کلدیپ سنگھ ڈھلوال نے غیر قانونی تارکین وطن کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت مؤقف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کو اس حوالے سے زیادہ مزاحمت کرنی چاہیے۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت کی مرکزی حکومت کو اس حوالے سے سنجیدہ ہونا چاہیے،  ان افراد کا جرم بس یہ ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر امریکہ گئے، وہ بھی اپنی زندگیاں بہتر بنانے کے لیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘میں بہت زیادہ دلبرداشتہ ہوا ہوں، صدر ٹرمپ کو ان افراد کو انسانیت کے نام پر ایک اور موقع دینا چاہیے اور اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے’۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024