Tuesday, December 3, 2024, 12:50 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غیر قانونی طور پر مسقط جانے کی کوشش کے دوران کشتی پھنس جانے سے 3 پاکستانی ہلاک

غیر قانونی طور پر مسقط جانے کی کوشش کے دوران کشتی پھنس جانے سے 3 پاکستانی ہلاک

کشتی میں سوار 17افراد کو پاکستانی ماہی گیروں نے ریسکیو کر کے ایرانی سرحد تک پہنچایا

by NWMNewsDesk
0 comment

غیر قانونی طور پر مسقط جانے کی کوشش کے دوران پاکستانیوں کی کشتی پھنس جانے سے 3 مسافر ہلاک ہوگئے جبکہ 17 کو ریسکیو کرلیا گیا۔

غیر قانونی طور پر مسقط جانے کی کوشش کرنے والے پاکستانیوں کی کشتی ایرانی سرحد کے قریب گہرے سمندر میں پھنس گئی، راستہ بھٹک جانے سے مسافر کئی دن تک بھوکے پیاسے رہے۔

کشتی میں سوار 17افراد کو پاکستانی ماہی گیروں نے ریسکیو کر کے ایرانی سرحد تک پہنچایا۔

ڈپٹی کمشنر گوادرحمودالرحمان نے بتایا کہ 20 پاکستانی غیرقانونی طور پر ایران کے راستے مسقط جانے کی کوشش کے دوران کشتی خراب ہوجانے پر گہرے سمندرمیں راستہ بھٹک گئے تھے۔

banner

انہوں نے بتایا کہ اس دوران شکار کے لیے گہرے سمندر میں موجود پاکستانی ماہی گیروں نے کشتی دیکھ کر اس میں مسافروں کو کھانا اورپانی فراہم کیا ور انہیں محفوظ طریقے سے ایرانی سرحد تک پہنچایا ۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق کشتی میں سوار افراد نے بتایا کہ وہ 20دن سے سمندرمیں بھوک اورپیاس کا مقابلہ کر رہے تھے اور ان کے 3 ساتھی بھی انتقال کر چکے تھے۔

ڈی سی کے مطابق قانونی تقاضے پورے کر کے تمام 17 مسافروں کو واپس ایف آئی اے کے ذریعے پاکستان لایاجائے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024