105
برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ غیر ملکی طلباء خاندان کے افراد کو برطانیہ نہیں لا سکیں گے۔
ہوم آفس کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے سال 2024ء کے اپنے پہلے اعلان میں کہا ہے کہ امیگریشن میں کمی لانے کیلئے پرعزم ہیں، آج سے برطانیہ آنے والے اسٹوڈنٹس اپنے ساتھ فیملی ممبرز کو نہیں لا سکیں گے۔
ہوم ڈیپارٹمنٹ نے مزید بتایا کہ پوسٹ گریجویٹ ریسرچ یا گورنمنٹ فنڈڈ اسکالرشپ کے طلباء اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے، ہم پہلے ہی برطانوی عوام کیلئے ڈیلیور کر رہے ہیں، گزشتہ سال برطانیہ کی امیگریشن میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
