Saturday, May 31, 2025, 3:41 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فجی کے سابق وزیراعظم کو اپنے خلاف کرپشن کیس بند کرانے پر ایک سال کی سزا

فجی کے سابق وزیراعظم کو اپنے خلاف کرپشن کیس بند کرانے پر ایک سال کی سزا

فرینک بینی ماراما 15 سال تک فجی کے وزیراعظم رہے ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

فجی کے سابق وزیراعظم فرینک بینی ماراما کو اپنے خلاف کرپشن کا کیس بند کرانے پر ایک سال کی سزا سنادی گئی۔

فجی فرسٹ پارٹی کے رہنما فرینک بینی ماراما 15 سال تک فجی کے وزیراعظم رہے اور 2022 میں شکست کے بعد وہ اقتدار سے الگ ہوئے تھے۔

انہیں اپنی حکومت کے دوران کرپشن کیس بند کروانے کے الزامات کا سامنا تھا جس پر عدالت نے انہیں ایک سال کی سزا سنائی۔

رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم کو اپنے قریبی ساتھی اور سابق پولیس چیف کو ساؤتھ پیسیفک یونیورسٹی کرپشن کے معاملے پر تحقیقات نہ کرنے کی ہدایات دینے اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں سزا سنائی گئی۔

banner

فرینک فجی کی مسلح افواج کے سابق سربراہ بھی رہے چکے ہیں اور سال 2006 میں فوجی بغاوت کے نتیجے میں حکومت میں آئے مگر پھر 2014 اور 2018 میں الیکشن لڑ کر ملک کے وزیراعظم منتخب ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق 70 سالہ فرینک کو 2022 کے الیکشن میں موجودہ وزیراعظم سیتونی رابوکا اور ان کے اتحادیوں کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024