فرانس کے صدر کی اہلیہ بریگیٹ میکرون نے خود کو مرد کہنے والوں کیخلاف عدالت سے رجوع کر لیا۔
فرانس کی خاتون اول بریگیٹ میکرون نے اپنے متعلق بچپن میں مرد ہونے کا پراپیگنڈا کرنے والوں سے نمنٹے کیلئے عدالت کا سہارا لے لیا ہے
ان کی ہتک عزت کی درخواست پر سماعت جون میں شروع ہو گی، مقدمہ میں خاتون اول کا سامنا خاتون صحافی نتاشا ری سے ہو گا۔
دسمبر 2021ء میں صحافی نتاشا ری اور امنڈین رائے نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو بنائی اور اس میں دعوی کیا کہ خاتون اول بریگیٹ کیمرون 1953ء کی ایک لڑکے کے طور پر پیدائش ہوئی تھی اور اس کا نام جین مائیکل ٹروگنیو رکھا گیا تھا۔
2017ء میں میکرون کے پہلی بار صدر منتخب ہونے پر انتہائی دائیں بازو کے فرانسیسی میگزین “فیٹس ایٹ ڈاکیومینٹس” میں ری کے لکھے گئے ایک مضمون میں سامنے آیا تھا، ری نے دعویٰ کیا تھا کہ بریگیٹ کی اصل شناخت چھپائی جا رہی ہے، خواتین نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بریگیٹ کے پہلے شوہر آندرے لوئس کا کوئی وجود نہیں، وہ ایک ایجاد شدہ شخص ہے۔
گزشتہ برس نتاشا ری اور رائے کیخلاف بریگیٹ اور ان کے بھائی نے الگ الگ مقدمہ دائر کیا تھا، ایک مقدمے میں ری کو لگ بھگ 500 ڈالر بھی ادا کرنا پڑے تھے۔