فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور ان کی اہلیہ برگیٹ میکرون کے درمیان ویتنام آمد پر طیارے میں ہونے والے مبینہ ”تھپڑ“ کے واقعے نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں میاں بیوی جنوب مشرقی ایشیا کے دورے کے پہلے مرحلے پر ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی پہنچے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی طیارے کا دروازہ کھلتا ہے، ایمانوئل میکرون نمودار ہوتے ہیں، اسی لمحے برگیٹ میکرون کی بانہیں بائیں طرف سے آتی ہیں اور وہ دونوں ہاتھوں سے میکرون کے چہرے کو ایک جھٹکے سے پیچھے دھکیلتی ہیں۔ میکرون لمحاتی طور پر حیرت زدہ نظر آتے ہیں لیکن فوراً خود کو سنبھالتے ہوئے باہر موجود ہجوم کی جانب ہاتھ ہلاتے ہیں۔
برگیٹ طیارے کی باڈی کے پیچھے ہوتی ہیں، اس لیے ان کے چہرے کے تاثرات یا جسمانی حرکات کو دیکھنا ممکن نہیں ہوتا۔
French First Lady Brigitte slapped Macron in the face as he exited the aircraft.
The French President’s office called it “couples teasing,” but I’m not buying it. It looked like a pretty hard slap to me.
pic.twitter.com/VHYXjOIXpQ— Bipul Das (@BipulTweets) May 26, 2025
اس واقعے کے بعد دونوں میاں بیوی طیارے سے اترتے ہیں، لیکن برگیٹ میکرون اپنے شوہر کی پیشکش کے باوجود ان کے بازو میں بازو ڈالنے سے گریز کرتی ہیں اور دونوں ساتھ ساتھ سیڑھیاں اترتے ہیں، یہ ویڈیو تیزی سے انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی، خاص طور پر ان سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جن کا جھکاؤ فرانسیسی صدر کے خلاف سمجھا جاتا ہے۔
ابتدائی طور پر فرانسیسی صدارتی دفتر نے ان مناظر کی اصلیت کو مسترد کیا، لیکن بعد ازاں ان کی تصدیق کر دی گئی۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں کے دفتر نے اس واقعے کو معمولی قرار دیا جس میں ان کی اہلیہ نے بظاہر ویتنام پہنچنے پر ان کا چہرہ دونوں ہاتھوں سے پیچھے دھکیل دیا تھا۔