Thursday, September 19, 2024, 12:36 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فرانسیسی پارلیمنٹ نے متنازعہ امیگریشن اصلاحات کی منظوری دیدی

فرانسیسی پارلیمنٹ نے متنازعہ امیگریشن اصلاحات کی منظوری دیدی

اصلاحات سے تارکین وطن کیلئے خاندان کے افراد کو فرانس لانا مزید مشکل ہوگا

by NWMNewsDesk
0 comment

فرانسیسی ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے متنازعہ امیگریشن اصلاحات کی منظوری دے دی گئی۔

فرانسیسی پارلیمنٹ نے کئی مہینوں کی سیاسی کشمکش کے بعد فرانس کی امیگریشن پالیسی کو سخت کرنے کے لیے قانون سازی کی ہے۔

ترمیم شدہ بل کو فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی پارٹی اور فرانسیسی پارلیمنٹ کی ڈپٹی میرین لی پین کی پارٹی دونوں کی حمایت حاصل تھی۔

بائیں بازو کی جماعتوں نے میکرون پر انتہائی دائیں بازو کو مراعات دینے کا الزام لگایا۔

banner

اس سے قبل پچھلے ہفتے نیشنل ریلی ( این آر ) کے ساتھ ساتھ بائیں بازو کی طرف سے پارلیمنٹ نے بل کا ایک سابقہ مسودہ مسترد کر دیا تھا جس کے جواب میں حکومت نے اس بل کو دوبارہ تیار کیا اور اس کی کچھ شقوں کو مزید سخت بنایا گیا ہے۔

نئی اصلاحات سے تارکین وطن کے لیے خاندان کے افراد کو فرانس لانا مزید مشکل ہو جائے گا جبکہ بل حراستی مراکز میں نابالغوں کو حراست میں رکھنے پر بھی پابندی عائد کرتا ہے۔

بل کی منظوری کے لئے ووٹنگ کے عمل نے حکومتی اتحاد کے اندر تقسیم کو بے نقاب کردیا، 27 ارکان پارلیمنٹ نے مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ 32 غیر حاضر رہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024