Saturday, May 31, 2025, 3:43 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فرانس میں مونا لیزا کی شہرہ آفاق پینٹنگ پر سوپ پھینک دیا گیا

فرانس میں مونا لیزا کی شہرہ آفاق پینٹنگ پر سوپ پھینک دیا گیا

“کوئی وجہ” بھی مونا لیزا کو نشانہ بنانے کا جواز پیش نہیں کر سکتی : وزیر ثقافت

by NWMNewsDesk
0 comment

فرانس میں مونا لیزا کی شہرہ آفاق پینٹنگ پر سوپ پھینک دیا گیا۔

فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں احتجاج کے دوران دو مظاہرین نے شیشے میں محفوظ مونا لیزا کی شہرہ آفاق پینٹنگ پر سوپ پھینک دیا۔

لوور میوزیم کے مطابق حفاظتی شیشے کی وجہ سے پینٹنگ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ویڈیو میں ٹی شرٹس پہنی دو خواتین مظاہرین کو پینٹنگ پر سوپ پھینکتے اور میوزیم کی سیکیورٹی کو ان کے سامنے کالی اسکرین لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

banner

عد ازاں فوڈ کاؤنٹر اٹیک نامی ایک گروپ نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ احتجاج خوراک کو عام سماجی تحفظ دینے کی کوششوں کا حصہ تھا۔

گروپ نے ہر ماہ شہریوں کو کھانے پر استعمال کرنے کے لیے 150 یورو مالیت کا فوڈ کارڈ فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

دریں اثنا فرانس کی وزیر ثقافت رچیڈا داتی نے کہا کہ “کوئی وجہ” بھی مونا لیزا کو نشانہ بنانے کا جواز پیش نہیں کر سکتی کیونکہ یہ ہمارا تاریخی ورثہ ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024