Saturday, May 31, 2025, 3:43 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فرانس میں کرسمس ڈے پر ماں اور 4 بچے قتل

فرانس میں کرسمس ڈے پر ماں اور 4 بچے قتل

پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں بھی لیا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

فرانس میں ایک گھر سے خاتون اور ان کے 4 بچوں کی لاشیں ملی ہیں جس پر پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔

فرانس کے شہر میوکس میں مقتولین کے رشتے دار اُن سے ملنے گھر آئے تھے۔ دروازہ نہ کھولے جانے پر انھوں نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔

پولیس گھر کے اندر داخل ہوئی تو خون میں لت پت 5 لاشیں پڑی ہوئی تھیں اور مقتولہ کا شوہر لاپتہ تھا جب کہ گھر میں کوئی توڑ پھوڑ کی گئی تھی اور نہ ہی کچھ چوری کیا گیا تھا۔

گھر سے جن 4 بچوں کی لاشیں ملی ہیں ان کی عمریں 9 ماہ سے 10 سال کے درمیان ہیں جب کہ خاتون کی عمر 30 سال کے لگ بھگ ہے۔ پولیس مقتولہ کے شوہر اور بچوں کے 33 سالہ والد کی تلاش میں ہے۔

banner

پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں بھی لیا ہے جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔

فرانس میں بچوں کے قتل کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ نومبر کے آخر میں 41 سالہ شخص نے اپنی 4، 10 اور 11 سالہ بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی تھی جب کہ اکتوبر میں بھی ایک پولس اہلکار نے اپنی 3 بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024