Saturday, November 9, 2024, 10:14 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فرانس نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا

فرانس نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا

فلسطینی ریاست اب ہمارے لیے شجرِ ممنوعہ نہیں رہی۔

by NWMNewsDesk
0 comment

فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے دو ریاستوں پر مشتمل حل قبول نہ کیے جانے کے باعث پیرس معاملات کو بحسن و خوبی نپٹانے کے لیے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی طرف جاسکتا ہے۔

پیرس میں اردن کے شاہ عبداللہ ثانی کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں فرانسیسی صدر ایمینوئل نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے معاملے میں اردن بھی ہمارے ساتھ ہے جو اس خطے میں ہمارا پارٹنر ہے۔

صدر ایمینوئل نے کہا کہ ہم اردن کی قیادت سے مل کر کام کر رہے ہیں۔ ہم یورپی پارلیمنٹ اور سلامتی کونسل میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

فرانسیسی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی امنگوں کو ایک زمانے سے کچلا جارہا ہے۔

banner

بیشتر یورپی ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کرتے اور اس بات پر زور دیتے ہیں کہ پہلے جامع مذاکرات کیے جائیں۔

2014 میں فرانس کے قانون سازوں نے ایک قرارداد کے حق میں ووٹ دے کر اپنی حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے تاکہ مشرقِ وسطیٰ میں حقیقی اور پائیدار امن کی راہ ہموار ہو۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024