89
فرانس نے آئندہ سال ہونے والے پیرس اولمپکس میں اپنی ایتھلیٹس کو حجاب پہننے سے روک دیا ہے۔
فرانسیسی وزیرکھیل کا کہنا تھا کہ پیرس اولمپکس کے مقابلوں میں شریک فرانس کی کسی ایتھلیٹ کو حجاب پہننےکی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اقوام متحدہ کی جانب سے فرانسیسی حکومت کے اس فیصلے پر شدید تنقیدکی گئی ہے۔
اقوام متحدہ کی ترجمان برائے انسانی حقوق نےکہا ہےکہ کسی کو خواتین پر اپنا فیصلہ مسلط نہیں کرنا چاہیے کہ وہ کیا پہنیں اور کیا نہیں پہنیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ خواتین کے خلاف امتیازی سلوک کی تمام اقسام کے خاتمے سے متعلق بین الاقوامی کنونشن اس امتیازی سلوک کو مسترد کرتا ہے،کسی گروپ کے خلاف امتیازی سلوک کے نقصان دہ نتائج ہو سکتے ہیں۔