Saturday, May 31, 2025, 3:44 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فرانس: پارلیمانی الیکشن کا پہلا مرحلہ، میکرون کی جماعت کا تیسرا نمبر

فرانس: پارلیمانی الیکشن کا پہلا مرحلہ، میکرون کی جماعت کا تیسرا نمبر

دائیں بازو کی نیشنل ریلی پارٹی 34 فیصد ووٹ لے کر سب سے آگے

by NWMNewsDesk
0 comment

فرانس میں نیشنل اسمبلی کی 577 نشستوں کیلئے ووٹنگ کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا، ابتدائی نتائج کے مطابق صدر ایمانوئل میکرون کی جماعت تیسرے نمبر پر آئی ہے۔

فرانس میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی پارٹی 20 فیصد ووٹوں کے ساتھ سب سے پیچھے ہے جبکہ دائیں بازو کی نیشنل ریلی پارٹی 34 فیصد ووٹ لے کر سب سے آگے ہے۔

ایگزٹ پولز کے مطابق بائیں بازو کا حمایت یافتہ نیو پاپولر فرنٹ 28 فیصد ووٹوں کے دوسرے نمبر پر ہے

ایمانوئل میکرون نے شکست سے بچنے کیلئے دائیں بازو کی پارٹی نیشنل ریلی کیخلاف بڑا جمہوری اتحاد قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

banner

پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ 69 فیصد سے زیادہ رہا.

دوسرے راؤنڈ کا 7 جولائی کو آغاز ہو گا، یاد رہے یورپی یونین کے انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت کو فتح ملی تھی جس کے بعد صدر میکرون نے فرانس میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024