Friday, October 18, 2024, 4:02 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فرانس کو شکست دیکر اسپین یورو کپ کے فائنل میں پہنچ گیا،16 سالہ لامین یمل کا شاندار گول

فرانس کو شکست دیکر اسپین یورو کپ کے فائنل میں پہنچ گیا،16 سالہ لامین یمل کا شاندار گول

اسپین نے فرانس کو 2-1 سے شکست دی

by NWMNewsDesk
0 comment

یورو کپ 2024 کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین نے فرانس کو 2-1 سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

میونخ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں فرانس کے کھلاڑی رنڈال کولو نے میچ کے آٹھویں منٹ میں گول کرکے اسپین کے خلاف برتری حاصل کی۔

اسپین کے خلاف فرانس کی یہ برتری زیادہ دیر نہ رہ سکی۔

میچ کے 21 ویں منٹ میں اسپین کے 16 سالہ لامین یمل نے شاندار گول کرکے سکور ایک ایک سے برابر کر دیا۔

banner

اسپین نے فرانس کے خلاف دوبارہ اٹیک کرتے ہوئے 25 ویں منٹ میں ایک اور گول سکور کیا۔

اسپین کے اڈینیئل اولمو نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی جو کہ میچ ختم ہونے تک برقرار رہی۔

یاد رہے کہ یورو کپ کا دوسرا سیمی فائنل انگلینڈ اور ہالینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024