Monday, September 16, 2024, 3:45 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فرانس کے زیرِتصرف جزیرے میں ہنگامہ آرائی، 4 افراد ہلاک، 12 دن کی ایمرجنسی نافذ

فرانس کے زیرِتصرف جزیرے میں ہنگامہ آرائی، 4 افراد ہلاک، 12 دن کی ایمرجنسی نافذ

بحرالکاہل میں واقع نیو کیلیڈونیا میں فرانسیسی باشندوں کو ووٹ کا حق دینے پر ہنگامہ آرائی اور لوٹ مار کا بازار گرم

by NWMNewsDesk
0 comment

فرانس کی حکومت نے بحرالکاہل میں اپنے زیرِتصرف جزیرے نیو کیلیڈونیا میں 12 دن کے لیے ہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔

یہ اقدام وہاں دو دن سے زیادہ کی ہنگامہ آرائی اور پولیس افسر سمیت 4 افراد کی ہلاکت کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

جزیرے کی انتظامیہ نے اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

مظاہرین نے درجنوں گاڑیوں کو آگ لگائی اور متعدد عمارتوں کو منہدم کرنے کے ساتھ ساتھ بہت بڑے پیمانے پر لُوٹ مار بھی کی۔ متعدد بڑی دکانیں پوری لُوٹ لی گئیں۔ جزیرے پر کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ اسکول بند ہیں۔

banner

صورتِ حال معمول پر لانے کے لیے پہلے سے موجود 1800 سیکیورٹی اہلکاروں کی مدد کے لیے 500 افسران بھیجے گئے ہیں۔

فرانس کے قانون سازوں نے ایک ایسے قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت نیو کیلیڈونیا میں 10 سال سے سکونت پذیر فرانسیسی شہریوں کو مقامی صوبائی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا ہے۔ مقامی سیاست دانوں کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے منتخب ایوان میں کنک نسل کے لوگوں کی حق تلفی ہوگی۔

فرانسیسی حکومت نے چینی سوشل میڈیا (وڈیو) ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

فرانسیسی حکومت کا کہنا ہے کہ گزشتہ موسمِ گرما کے دوران مین لینڈ فرانس میں فسادات کو بھڑکانے اور شر پسندوں کو گھروں سے نکل کر سڑکوں پر آنے پر اُکسانے میں ٹک ٹاک کا کردار مرکزی نوعیت کا تھا
آسٹریلیا کے مشرق میں 1500 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع نیو کیلیڈونیا معدنی وسائل سے مالا مال ہے۔ یہاں فرانسیسی کردار کے حوالے سے ایک عشرے سے بھی زائد مدت سے فرانسیسی حکومت اور مقامی سیاست دانوں کے درمیان شدید کشمکش رہی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024