Friday, October 18, 2024, 2:46 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فرانکوئس بیٹن کورٹ میئرس دنیا میں 100 ارب ڈالرز سے زائد کی مالک بننے والی واحد خاتون

فرانکوئس بیٹن کورٹ میئرس دنیا میں 100 ارب ڈالرز سے زائد کی مالک بننے والی واحد خاتون

فرانس کے برنارڈ آرنلٹ 222 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

مقبول ترین میک اپ برانڈ L’Oréal کی مالک فرانکوئس بیٹن کورٹ میئرس دنیا کی واحد خاتون ہیں جو 100 ارب ڈالرز کی مالک ہیں۔

وہ اس سے قبل دسمبر 2023 میں بھی 100 ارب ڈالرز کے ہندسے کو عبور کرنے میں کامیاب ہوئی تھیں، مگر پھر نیچے چلی گئیں۔

ابھی وہ 101 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 14 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی میں پیشرفت اور دیگر وجوہات کے باعث دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں حالیہ مہینوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

banner

رپورٹ کے مطابق امیر ترین افراد کی دولت میں رواں سال کے دوران اب تک 2200 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ پہلی بار ہے جب بیک وقت 15 افراد 100 ارب ڈالرز سے زائد کے مالک بنے ہیں، جن میں فرانکوئس بیٹن کورٹ میئرس بھی شامل ہیں۔

70 سالہ فرانکوئس بیٹن کورٹ میئرس کے والد نے L’Oréal گروپ آف کمپنیز کی بنیاد رکھی تھی اور وہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھیں۔

2017 میں والدہ کے انتقال کے بعد انہیں کمپنی کے 33 فیصد حصص اور دیگر اثاثے مل گئے تھے۔

اب وہ دنیا کی سب سے بڑی کاسمیٹک کمپنی کی وائس چیئر پرسن ہیں۔

بلومبرگ کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بھارت کے گوتم اڈانی بھی ایک بار پھر 100 ارب ڈالرز کلب کے رکن بن گئے ہیں، جن کی دولت میں 2023 کے دوران نمایاں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

خیال رہے کہ اس وقت فرانس کے برنارڈ آرنلٹ 222 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں جن کے بعد ایمازون کے بانی جیف بیزوز 208 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسلا کے مالک ایلون مسک 187 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

رواں سال ان کی دولت میں 40 ارب ڈالرز سے زائد کی کمی آئی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024