68
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عدالت کی جانب سے فراڈ کیس میں بڑا ریلیف مل گیا ہے۔
فراڈ کیس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ریلیف دیتے ہوئے عدالت نے 464 ملین کے بجائے 175 ملین ڈالرجرمانہ ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
عدالت کی جانب سے سابق امریکی صدر کو 175 ملین ڈالر کا بانڈ 10 روز میں ادا کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔
عدم ادائیگی پر ٹرمپ کے اثاثے ضبط اور بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے جائیں گے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اثاثوں کی ضبطگی اور بینک اکاؤنٹس منجمد ہونے سے بچانے کیلئے عدالتی فیصلے کے مطابق مقررہ وقت میں 175 ملین ڈالر جرمانے کی ادائیگی کا اعلان کر دیا ہے۔