ہسپانوی پولیس نے کا کہنا ہے کہ ملک کے شمال مغرب میں واقع ویگو بندرگاہ پر جنوبی امریکا سے آنے والی 7.5 ٹن کوکین قبضے میں لے لی ہے۔
حکام کا کہنا ہ کہ یہ منشیات فریز کی گئی ٹونا مچھلی کے اندر چھپائی گئی تھی جسے پورے ملک میں تقسیم کیا جانا تھا۔
کارروائی کے دوران دو تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 20 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
Se pasaron de la raya…
👉🏻11 toneladas de #cocaína intervenidas
👉🏻20 detenidos
Dos organizaciones criminales intentaban introducir la droga en #España🇪🇸 para distribuirla por Europa 🇪🇺 pic.twitter.com/ffojeYs8r7
— Policía Nacional (@policia) December 12, 2023
ہسپانوی پولیس کے مطابق مقدار کے لحاظ سے منشیات کی یہ سب سے بڑی کھیپ ہے جسے ضبط کیا گیا ہے۔پولیس نے اسے یورپ میں منشیات کی تقسیم کے سب سے طاقتور نیٹ ورکس ایک کے لیے ایک “بڑا دھچکا” قرار دیا۔
پولیس کی طرف سے کی گئی ایک اور کارروائی میں انہوں نے ملک کے مشرق میں والینسیا کی بندرگاہ میں شپنگ کنٹینرز میں چھپائی گئی 3.5 ٹن کوکین برآمد کی۔