فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج کو امریکی امداد پر اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔
غزہ، مقبوضہ مغربی کنارے اور امریکہ میں پانچ فلسطینی خاندانوں نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے پر اسرائیلی فوج کی امریکی امداد کو روکنے کے لیے امریکی حکومت پر مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔
پانچ فلسطینی خاندانوں نے واشنگٹن کی طرف سے اسرائیل کو دی جانے والی اربوں ڈالر کی فوجی امداد پرامریکی محکمہ خارجہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے
مقدمے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کی وجہ سے اسلحے کے سپلائی کو روکنے کے لیے امریکی قوانین پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
دائر کی گئی شکایت میں لیہی قانون کے نفاذ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل کو اس سےغیر قانونی طور پر استثنیٰ دیا گیا ہے۔
اس قانون کے تحت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مصدقہ الزامات کا سامنا کرنے والے یونٹس کو سیکورٹی امداد کی فراہمی کی ممانعت ہے
۔ اکتوبر 2023 میں حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ کے آغاز کے بعد سے، امریکہ نے اپنے اسٹریٹجک اتحادی کو 12.5 ارب ڈالر سے زیادہ کی براہ راست فوجی امداد فراہم کرنے کے لیے قانون سازی کی ہے۔