اردن، قطر اور سعودی عرب کا دورہ کرنے کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ جنگ کا جلد خاتمہ چاہتے ہیں تاہم اسرائیلی مقصد حاصل ہونا بھی اہم ہے تاکہ 7 اکتوبر جیسا حملہ دوبارہ نہ ہو پائے
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مزید کہا ہے کہ امریکا فلسطینیوں کو غزہ سے باہر آباد کرنے کی کسی بھی تجویز کی مخالفت کرتا ہے، اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات میں غزہ میں شہریوں کا جانی نقصان کم کرنے اور فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا جنگ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا ہے کہ 3 بنیادی اہداف حاصل کئے بغیر جنگ ختم نہیں ہو گی، حماس تمام یرغمالیوں کو رہا کرے، کوئی دہشتگرد محفوظ نہیں ہے، ہم شمال کے لوگوں کی انکے گھروں کو محفوظ واپسی یقینی بنائیں گے۔