Saturday, May 31, 2025, 3:48 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فلسطینیوں کی نسل کشی، آسٹریلوی وزیراعظم کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں دعویٰ دائر

فلسطینیوں کی نسل کشی، آسٹریلوی وزیراعظم کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں دعویٰ دائر

آسٹریلوی وزیر اعظم اینتھونی البانیز کے خلاف دعویٰ آسٹریلیا کی معروف لاء فرم نے دائر کیا

by NWMNewsDesk
0 comment

آسٹریلیا کے وزیراعظم اینتھونی البانیز کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی میں شریکِ جرم ہونے کے الزام میں عالمی عدالت انصاف میں دعویٰ دائر کر دیا گیا۔

آسٹریلوی وزیر اعظم اینتھونی البانیزکے خلاف دعویٰ آسٹریلیا کی معروف لاء فرم نے دائر کیا ہے۔

آسٹریلیا کے وزیراعظم کے خلاف دائر دعویٰ پر 100 سے زائد وکلا کے دستخط ہیں، دعوے میں آسٹریلوی کابینہ اور پارلیمان کے اہم ارکان کو بھی شریک جرم ٹھہرایا گیا ہے۔

ملزمان پر اقوام متحدہ کی فلسطینیوں کے لیے امدادی تنظیم اُنروا کی فنڈنگ روکنے اور اسرائیل کو فوجی امداد دینے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔

banner

اس کے علاوہ ان افراد پرآسٹریلوی باشندوں کو غزہ پر حملوں کی اجازت دینے کا بھی الزام ہے جبکہ آسٹریلوی وزیر اعظم پراسرائیل کی حمایت کرکے فلسطینی نسل کشی ممکن بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

اینتھونی البانیز آرٹیکل 15 کے تحت عالمی عدالتِ انصاف کو ریفر ہونے والے پہلے مغربی لیڈر ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے وزیراعظم نے دعوے کو مسترد کیا اور کہا کہ یہ دعویٰ آگے نہیں بڑھے گا۔

عالمی عدالتِ انصاف کا دفترِ استغاثہ دعوے کا ابتدائی جائزے لے گا، جائزے کے بعد فیصلہ ہوگا کہ آیااس معاملے کی تفتیش شروع کرنے کی وجوہات ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024