Thursday, September 19, 2024, 12:36 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا ’فلسطین کے عوام کے ساتھ انصاف‘ ہے: اسپین

فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا ’فلسطین کے عوام کے ساتھ انصاف‘ ہے: اسپین

ہم چاہتے ہیں کہ یورپ کا ہر ملک فلسطین کو تسلیم کرے : فلسطینی وزیراعظم

by NWMNewsDesk
0 comment

اسپین کے وزیر خارجہ جوز مینوئل الباریس نے فلسطینی وزیراعظم محمد مصطفیٰ کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا ’فلسطین کے عوام کے ساتھ انصاف اور اسرائیل کی سکیورٹی کی بہترین ضمانت‘ ہے۔

اتوار کو ہسپانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں محمد مصطفیٰ نے کہا کہ ہم اسپین، ناروے اور آئرلینڈ کی جانب سے منگل کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم چاہتے ہیں کہ یورپ کا ہر ملک ایسے ہی کرے۔‘

الباریس اور مصطفیٰ نے برسلز میں بات چیت کی ہے، جہاں فلسطینی رہنما نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل اور ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے سے بھی ملاقات کی تھی۔

banner

فلسطینی وزیراعظم اتوار کو ہی بوریل، بارتھ ایدے اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے مزید بات چیت کرنی ہے۔

پیر کو وہ برسلز میں ہسپانوی، نارویجن اور آئرش وزرا کے ساتھ ایک اور ملاقات کریں گے۔ اور بدھ کو وہ اسپین میں ہوں گے۔

اسرائیل نے اسپین، ناروے اور آئرلینڈ کو خبردار کیا ہے کہ اس کے ساتھ تعلقات کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد ’سنگین نتائج‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کے جواب میں غزہ میں اسرائیل کی تباہ کن جنگ نے ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے کے خواہاں ممالک کو حوصلہ بخشا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024