Friday, July 25, 2025, 10:43 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے پر اسرائیل کی یورپی ممالک کی مذمت

فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے پر اسرائیل کی یورپی ممالک کی مذمت

فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ دہشت گردی کے لیے انعام ہے : اسرائیلی وزیر خارجہ

by NWMNewsDesk
0 comment

یورپی ممالک کی جانب سے فسلطینی ریاست کو تسلیم کیے جانے کے امکان پر اسرائیل کی جانب سے سخت ردعمل دیا گیا ہے۔

اسرائیل کی جانب سےکہا گیا ہے کہ یورپی ممالک کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ دہشت گردی کے لیے انعام ہے جس سے علاقائی عدم استحکام بڑھےگا۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ 7 اکتوبر کے حملے کے بعد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے حماس اور دیگر تنظیموں کو یہ پیغام جائےگا کہ اسرائیلیوں پر حملے کرنے کا جواب فلسطینیوں کی سیاسی حمایت کی صورت میں ملےگا۔

جمعے کے روز اسپین کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ اسپین مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی خاطر آئرلینڈ، مالٹا اور سلوینیا کے ساتھ مل کر مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کو فلسطینی ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کو تیار ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024