Thursday, November 21, 2024, 11:08 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فلسطینی صدر نے محمد مصطفیٰ کو نیا وزیراعظم مقرر کر دیا

فلسطینی صدر نے محمد مصطفیٰ کو نیا وزیراعظم مقرر کر دیا

محمد مصطفیٰ ورلڈ بینک میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

by NWMNewsDesk
0 comment

غزہ میں حماس اور اسرائیل فوج کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امریکی دباؤ کے درمیان فلسطین کے صدر محمود عباس نے محمد مصطفیٰ کو فلسطین اتھارٹی کا نیا وزیراعظم مقرر کردیا۔

محمد مصطفیٰ اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے میں ایک ٹیکنو کریٹک حکومت کی سربراہی کریں گے جو غزہ کے ایک حتمی ریاست کے درجے تک پہنچنے سے قبل ممکنہ طور پر اس کا انتظام چلا سکے گی۔

محمد مصطفیٰ نے امریکہ میں معاشیات کی تعلیم حاصل کی اور وہ ورلڈ بینک میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

فروری میں فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نے غزہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

banner

غزہ میں پرتشدد واقعات کے بعد محمود عباس نے حکومت کو تحلیل کر دیا تھا، تب سے اب تک محمود عباس کی ’الفتح‘ پارٹی مغربی کنارے کا انتظام چلا رہی ہے اور غزہ کی انتظامیہ حماس کے ہاتھ میں ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کا قیام 1990 میں آیا تھا

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024