Tuesday, November 12, 2024, 7:58 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فلسطینی فُوڈ بلاگر حمادة شقورة دنیا کی 100 بااثر شخصیات میں شامل

فلسطینی فُوڈ بلاگر حمادة شقورة دنیا کی 100 بااثر شخصیات میں شامل

حمادة شقورة کا غزہ میں کھانا پکا کر بانٹنا مشن بن گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

معروف امریکی جریدے ’ٹائمز‘ نے حال ہی میں دنیا کے 100 بااثر شخصیات کی ایک فہرست جاری کی ہے۔

فلسطین سے تعلق رکھنے والے فُوڈ بلاگر حمادة شقورة بھی دنیا کی 100 بااثر شخصیات کی اس فہرست میں شامل ہیں۔

حمادة شقورة کا شمار ان مزاحمتی آوازوں میں ہوتا ہے جو اسرائیل کی غزہ کے خلاف جنگ کے دوران اٹھی ہیں۔

33 سالہ حمادة شقورة ایک مارکیٹنگ پرفیشنل تھے لیکن جنگ کی وجہ سے ان کے کیریئر کا اختتام ہو گیا۔

banner

اسرائیلی بمباری سے حمادة شقورة کو کیریئر کے ساتھ ساتھ اپنے گھر بار سے ہاتھ دھونا پڑ تو وہ ایک فوڈ بلاگر کے طور پر سامنے آئے اور اب وہ سوشل میڈیا پر کھانے پینے کی اشیا کے ساتھ ساتھ اپنے ارد گرد کے لوگوں کی صورتحال بھی دکھاتے ہیں۔

وہ اپنی ویڈیوز میں دکھاتے ہیں کہ کس طرح سے وہ بڑی ہی کم مقدار میں غزہ پہنچنے والی امداد کے ذریعے مختلف کھانے تیار کرتے ہیں۔

اور پھر یہ کھانے غزہ میں مہاجر کیمپوں میں موجود بچوں تک پہنچاتے ہیں۔

حمادة شقورة کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر بہت پذیرائی ملی ہے۔

ٹائمز میگزین سے بات چیت کرتے ہوئے حمادة شقورة کا کہنا تھا کہ ’میں نے خیموں کے بچوں کے لیے لذیذ اور صاف ستھرا کھانا بنانے کی ذمہ داری خود لی۔‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024