Saturday, January 4, 2025, 8:08 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فلسطینی میں الجزیرہ نشریات عارضی طور پر بند

فلسطینی میں الجزیرہ نشریات عارضی طور پر بند

الجزیرہ ٹیلی ویژن ’اشتعال انگیز مواد دکھا رہا ہے; وزارت داخلہ

by NWMNewsDesk
0 comment

فلسطینی اتھارٹی نے قطر کے الجزیرہ ٹیلی ویژن کی نشریات ’اشتعال انگیز مواد‘ دکھانے پر عارضی طور پر بند کر دی ہیں۔

فلسطین کی ثقافت، داخلہ اور کمیونیکیشن کی وزارتوں نے الجزیرہ کی نشریات کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان وزارتوں پر مبنی کمیٹی کا کہنا ہے کہ الجزیرہ ٹیلی ویژن ’اشتعال انگیز مواد دکھا رہا ہے اور اس کی رپورٹس غیر حقیقی ہیں جو لڑائی جھگڑے کو ہوا دیتی ہیں۔

کمیٹی کے اس فیصلے کا اطلاق حماس کے زیرِ انتظام غزہ پر نہیں ہوگا جہاں فلسطینی اتھارٹی اقتدار میں نہیں ہے۔

banner

مغربی کنارے کے جنین کیمپ میں فلسطینی سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسند جنگجوؤں کے درمیان کئی ہفتوں سے جاری تنازع پر گزشتہ ہفتے دکھائی گئی رپورٹ کے حوالے سے الجزیرہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

فتح پارٹی کا کہنا ہے کہ الجزیرہ عرب سرزمین اور بالخصوص فلسطین میں تقسیم کا بیج بو رہا ہے۔

فتح پارٹی نے فلسطینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ نیوز نیٹ ورک کے ساتھ تعاون نہ کریں۔

گزشتہ سال ستمبر میں اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے شہر رم اللہ میں الجزیرہ کے دفتر پر چھاہے کے بعد غزہ میں اس کی نشریات بند کر دی تھیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024