Thursday, September 19, 2024, 8:02 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فلسطین کو تسلیم کیے بغیر اسرائیل اپنا وجود قائم نہیں رکھ سکتا، سعودی وزیر خارجہ

فلسطین کو تسلیم کیے بغیر اسرائیل اپنا وجود قائم نہیں رکھ سکتا، سعودی وزیر خارجہ

یہ تل ابیب حکومت سمجھنے سے گریزاں ہے، فیصل بن فرحان

by NWMNewsDesk
0 comment

سعودی عرب نے اسرائیل کے لیے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا ضروری قرار دیا ہے۔

بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ اسرائیل کے مفاد میں ہے کہ وہ فلسطین کو تسلیم کرلے کیونکہ وہ فلسطینی ریاست کے وجود کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا۔

سعودی وزیر خارجہ نے تشویش کا اظہار کیا کہ اسرائیل موجودہ حالات میں اس بات کو سمجھنے سے گریزاں ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دو ریاستی حل فلسطین اور اسرائیل کے مفاد میں ہے۔

ان نے دونوں فریقین پر مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مغویوں کی رہائی ہونی چاہیے، فوری مذاکرات ہونے چاہیے کیونکہ غزہ کے لوگ زیادہ انتطار نہیں کرسکتے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024