Tuesday, April 8, 2025, 8:29 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فلسطین کو خود مختار ریاست، القدس کو دارالحکومت بنایا جائے: نگران وزیراعظم

فلسطین کو خود مختار ریاست، القدس کو دارالحکومت بنایا جائے: نگران وزیراعظم

مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی صورت حال پر افسوس کا اظہار

by NWMNewsDesk
0 comment

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ فلسطین کو فوری طور پر 1967ء سے پہلے کی طرح خود مختار ریاست اور القدس کو دارالحکومت بنایا جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی صورت حال پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پنپنے والی پر تشدد صورت حال پر افسردہ ہوں، صورت حال مسئلہ فلسطین کے فوری حل کی متقاضی ہے، ہم شہریوں کی حفاظت اور دونوں اطراف سے تحمل کا مطالبہ کرتے ہیں۔

banner

نگران وزیراعظم نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کا امن دو ریاستی حل میں پوشیدہ ہے، مشرق وسطیٰ کا حل خودمختار ریاست فلسطین میں مخفی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024