Thursday, September 19, 2024, 12:12 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فلسطین کی حمایت میں احتجاج، امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی نے طلبہ کو معطل کرنا شروع کردیا

فلسطین کی حمایت میں احتجاج، امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی نے طلبہ کو معطل کرنا شروع کردیا

کیمپس کی حفاظت کو یقینی بنانے کے اگلے اقدام کے طور پر طلبہ کو معطل کیا : یونیورسٹی

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی نے فلسطین کی حمایت میں احتجاج کرنے والے طلبہ کو معطل کرنا شروع کر دیا۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کے مظالم کے خلاف کولمبیا یونیورسٹی میں 18 اپریل کو تقریباً 100 طلبہ کو گرفتار کرنے کے 2 ہفتے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا ہے، جس کے بعد مظاہرے دیگر اعلیٰ تعلیمی اداروں تک پھیل گئے تھے۔

کولمبیا یونیورسٹی کے نائب صدر کمیونیکیشن بین چینگ نے بتایا کہ کیمپس کی حفاظت کو یقینی بنانے کے اگلے اقدام کے طور پر ہم نے طلبہ کو معطل کرنا شروع کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طلبہ کو متنبہ کیا گیا تھا کہ وہ معطل رہیں گے، وہ سمسٹر یا گریجویٹ مکمل کرنے کے لیے نااہل ہوں گے، اور انہیں تمام تعلیمی، رہائشی اور تفریحی مقامات سے روک دیا جائے گا۔

banner

حالیہ کریک ڈاؤن میں یونیورسٹی انتظامیہ نے مظاہرین سے مطالبہ کیا تھا کہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے تک احتجاج ختم کیا جائے، ورنہ طلبہ کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

آسٹن کی یونیورسٹی آف ٹیکساس میں پولیس کی مظاہرین کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں، جبکہ کالی مرچ کے اسپرے کا استعمال بھی کیا گیا، اور کیمپ ختم کرنے کے دوران گرفتاریاں کی گئیں، جس کے بعد ہفتے کے آخر تک 350 سے زائد گرفتاریوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ کیمپ لگانے کی اجازت نہیں ہوگی، اس کے بجائے گرفتار کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024