Thursday, January 23, 2025, 1:53 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فلم اسٹار سیف علی خان پر چاقو سے حملہ، شدید زخمی

فلم اسٹار سیف علی خان پر چاقو سے حملہ، شدید زخمی

ملزم نے سیف علی خان پر چاقو کے 6 وار کئے

by NWMNewsDesk
0 comment

بولی وڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان ممبئی میں اپنےگھر میں گھسنے والے شخص کے ہاتھوں چاقو کے حملے میں شدید زخمی ہوگئے

اداکار نے دراندازی کرنے والے شخص کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزم چاقو کے 6 وار کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔

چھوٹے نواب کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی ڈھائی گھنٹے طویل نیورو سرجری کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ممبئی کے علاقے باندرہ میں بولی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کا واقعہ رات تقریباً ڈھائی بجے پیش آیا۔

banner

اداکار کے گھر میں دراندازی کرنے والے شخص کے خلاف باندرہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اداکار اور ان کے گھر میں گھسنے والے شخص کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی بعد ازاں حملہ آور نے سیف علی خان پر چاقو کے 6 وار کیے اور جائے واردات سے فرار ہوگیا۔

ممبئی پولیس سیف علی خان کے 3 گھریلو ملازمین سے پوچھ گچھ کررہی ہے جبکہ ممبئی کرائم برانچ کو بھی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

کرائم برانچ نے مشتبہ شخص کی تلاش کے لیے 7 ٹیمیں تشکیل دی ہیں، ایک ٹیم ملزم کا سراغ لگانے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لے رہی ہے، 3 ٹیمیں ممبئی کے مختلف علاقوں کو روانہ ہوگئی ہیں جبکہ ایک ٹیم ملزم کی تلاش میں ممبئی سے باہر جائے گی۔

سیف علی خان کی ٹیم نے واقعے کے حوالے سے باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ چوری کی کوشش کے دوران سیف کا بازو زخمی ہوا تھا جس کے بعد وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں، خاندان کے باقی افراد ٹھیک ہیں، ہم میڈیا اور مداحوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ صبر کریں اور مزید قیاس آرائیاں نہ کریں کیونکہ پولیس پہلے ہی اپنی تحقیقات کر رہی ہے، آپ سب کی تشویش کے لیے شکریہ‘۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024