Wednesday, March 12, 2025, 12:42 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیلی مظالم پر بنائی گئی دستاویزی فلم ’نو ادر لینڈ‘ نے آسکر جیت لیا

اسرائیلی مظالم پر بنائی گئی دستاویزی فلم ’نو ادر لینڈ‘ نے آسکر جیت لیا

اسرائیلی صحافی یووال ابراہم اور فلسطینی کارکن باسل عدرا کی جانب سے بنائی گئی دستاویزی فلم نے دیگر پانچ فلموں کو شکست دی۔

by NWMNewsDesk
0 comment

فلسطینیوں پر ڈھائے گئے اسرائیلی مظالم پر بنائی گئی دستاویزی فلم ’نو ادر لینڈ‘ نے دنیا کا معتبر ترین ایوارڈ ’آسکر‘ جیت لیا۔

اسرائیلی صحافی یووال ابراہم اور فلسطینی کارکن باسل عدرا کی جانب سے بنائی گئی دستاویزی فلم نے دیگر پانچ فلموں کو شکست دی۔

مذکورہ فلم غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے گھر گرانے، انہیں اپنی زمین سے بے دخل کرنے اور دیگر اسرائیلی مظالم پر مبنی ہے۔

’نو ادر لینڈ‘ میں دکھائی گئے حقیقی مناظر ہاسل عدرا سمیت ان کے دیگر دو فلسطینی دوستوں حمدان بلال اور راحیل شو نے بھی ریکارڈ کیے جب کہ ان کی مدد کے لیے اسرائیلی یہودی صحافی یووال ابراہم نے بھی ان کا ساتھ دیا۔

banner

فلم میں ہدایت کار ہاسل عدار کے گھر کو بھی اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے گراتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ انہیں دیگر مشکلات کا سامنا کرتے بھی دکھایا گیا ہے۔

فلم میں اسرائیلی صحافی کو فلسطینی نوجوانوں سے ملتے دکھایا گیا ہے جو کہ یہ جان کر چونک جاتے ہیں کہ کیسے ایک یہودی اسرائیلی ان کی مدد کر رہا ہے؟

فلم کو آسکر ایوارڈ دیے جانے کی تقریب سے دستاویزی فلم کے دونوں ہدایت کاروں نے مختصر بات کی اور فلسطین تنازع کا سیاسی اور پرامن حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مذکورہ فلم کو برلن فلم فیسٹیولز سمیت دیگر عالمی فلم فیسٹیولز میں بھی دکھایا جاچکا ہے اور اس نے دیگر عالمی اعزازات بھی حاصل کیے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024