Thursday, November 21, 2024, 6:38 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فلوریڈا پولیس افسر نے فائرنگ کرکے سیاہ فام فوجی اہلکار کو قتل کردیا

فلوریڈا پولیس افسر نے فائرنگ کرکے سیاہ فام فوجی اہلکار کو قتل کردیا

پولیس اہلکار نے کوئی زبانی ہدایت نہیں دی اور دروازہ کھلتے ہی متعدد گولیاں چلادیں : وکیل

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی ریاست فلوریڈا میں پولیس افسر نے فائرنگ کرکے سیاہ فام فوجی اہلکار کو قتل کردیا۔

فلوریڈا کاؤنٹی کے حکام نے اہلکار کی جانب سے سیاہ فام ایئر فورس اہلکار پر اس کے اپنے اپارٹمنٹ میں مہلک فائرنگ کرنے کے واقعہ کی جسم پر لگے کیمرے سے بنی ویڈیو جاری کردی ہے۔

مقتول 23 سالہ روجر فورٹسن کے اہل خانہ نے اصرار کیا کہ پولیس اہلکار جو کہ ایک گھریلو تشدد سے متعلق شکایت کی تفتیش کر رہا تھا، اس نے 3 مئی کو غلط دروازے پر دستک دی۔

ویڈیو میں مقتول کو دروازہ کھولتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور اس نے ایک ہینڈ گن پکڑی ہوئی تھی جسے اس نے نیچے کیا ہوا تھا، پولیس اہلکار نے فوری طور پر قریب سے اس پر متعدد گولیاں چلا دیں، روجر فورٹسن بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ گیا۔

banner

متاثرہ خاندان کی نمائندگی کرنے والے وکیل کی جانب سے جاری بیان میں ان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ بہت پریشان کن بات ہے کہ پولیس اہلکار نے کوئی زبانی ہدایت نہیں دی اور دروازہ کھلتے ہی متعدد گولیاں چلادیں اور روجر کو قتل کردیا۔

خاندان کے بیان میں کہا گیا کہ ’ہم اس بات پر قائم ہیں کہ پولیس کے پاس اپارٹمنٹ کا پتہ غلط تھا، روجرفورسٹن اپنی دوست کے ساتھ بات چیت میں مصروف تھا جو فائرنگ کی وجہ بنی اور اپارٹمنٹ میں کوئی اور نہیں تھا‘۔

اوکالوسا کاؤنٹی کے عہدیدار ایرک ایڈن نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اہلکار ایک شکایت پر کام کر رہا تھا کہ جب اس کا ایک مسلح شخص سے سامنا ہوا اور فائرنگ کر دی۔

انہوں نے کہا کہ اہلکار کو انتظامی رخصت پر بھیج دیا گیا ہے جب کہ فلوریڈا ڈیپارٹمنٹ آف لا انفورسمنٹ تحقیقات کر رہا ہے اور اسٹیٹ اٹارنی آفس آزادانہ جائزہ لے رہا ہے۔

انہوں نے جمعرات کو ویڈیو جاری کرنے کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ ’اس وقت ہم صرف انتا جانتے ہیں کہ ’ اہلکار نے صحیح دروازہ کھٹکھٹایا، اس نے گیٹ میں سے دیکھنے کے لیے موجود سوراخ کو بند نہیں کیا، نہ اس نے کسی دوسری طرح سے باہر دیکھنے کا راستہ روکا، انہوں نے مزید کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ جب روجر فورٹسن گن ہاتھ میں لے کر گیٹ کھولنے کے لیے آیا تو اسے معلوم تھا کہ قانون نافذ کرنے والے دروازے پر تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ’باڈی کیمرہ ویڈیو میں اہلکار کو دو بار یہ کہتے ہوئے ریکارڈ کیا گیا ہے کہ “شیرف آفس، دروازہ کھولیں‘۔

اب تک یہ بات واضح نہیں ہے کہ فائرنگ والے دن کس نے اور کیوں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو طلب کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024