فلپائن میں سمندری طوفان ٹرامی سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے
فلپائن کے حکام کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کے باعث لوزون کے مرکزی جزیرے پر موسلا دھار بارشیں ہوئیں جو بڑے پیمانے پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ بنیں۔
اب تک 100 افراد طوفان کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ 40 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے
زیادہ تر افراد پانی میں ڈوبنے اور لینڈ سلائیڈنگ سے لقمہ اجل بنے۔
رہائشی علاقوں میں سیلاب اور شدید بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔
گھروں میں پانی جمع ہونے سے شہری گھر کی چھتوں پر محصور ہو کر رہ گئے۔فلپائنی حکام کا بتانا ہے کہ طوفان کے باعث 5 لاکھ سے زائد لوگوں نے نقل مکانی کی
سول ایوی ایشن ریگولیٹر کا کہنا ہے کہ طوفان کے سبب سے ملک بھر میں کم از کم ایک درجن پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ مرکزی بینک نے مسلسل دوسرے روز فارن ایکسچینج ٹریڈنگ اور مانیٹری آپریشنز کو منسوخ کردیا ہے۔