Sunday, June 15, 2025, 10:02 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فوجی حکام کی آڈیو لیک ہونے پر جرمنی اور روس کے درمیان کشیدگی

فوجی حکام کی آڈیو لیک ہونے پر جرمنی اور روس کے درمیان کشیدگی

جرمن چانسلر کا اعلیٰ فوجی حکام کی میٹنگ کی آڈیو لیک ہونے کی تحقیقات کا حکم

by NWMNewsDesk
0 comment

جرمن حکومت نے الزام لگایا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن جرمنی میں سیاسی انتشار پیدا کرنے کے درپے ہیں۔

جرمنی کے وزیر دفاع بورس پسٹوریس نے روس کے سرکاری ٹی وی کی طرف سے جرمن فوجی قیادت کی ایک میٹنگ کی آڈیو منظرِعام پر لائے جانے کے حوالے سے کہا کہ روسی قیادت جرمنی میں سیاسی انتشار پیدا کرکے یوکرین جنگ کے حوالے سے مسائل کھڑے کرنا چاہتی ہے۔

روسی سرکاری نشریاتی ادارے آر ٹی کی سربراہ مارگریٹا سمونیا نے حال ہی میں جرمنی کے اعلیٰ فوجی حکام کی ایک میٹنگ کی آڈیو جاری کی ہے جس میں انہیں جرمن ساختہ ٹورس میزائلوں سے کرائمیا میں روسی فوج پر حملے کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

میٹنگ میں جرمن فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل انگو گرہارٹمز نے بھی شرکت کی تھی۔ جرمن جریدے ڈیر اسپیگل نے بتایا ہے کہ ماہرین اس آڈیو کے اصلی ہونے کی تصدیق کرچکے ہیں۔

banner

جرمن چانسلر اولف شولز نے اعلیٰ فوجی حکام کی میٹنگ کی آڈیو لیک ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

یوکرین کے صدر نے کئی بار جرمن حکومت سے استدعا کی ہے کہ روسی فوج کا بہتر انداز سے سامنا کرنے کے لیے جدید ترین ٹورس میزائل فراہم کیے جائیں۔

روس نے 2014 میں کرائمیا پر قبضہ کرلیا تھا۔ جرمن فوجی حکام نے اپنی میٹنگ میں جزیرہ نما کرائمیا کو مین لینڈ رشیا سے ملانے والے آبنائے کرچ کے پُل کو تباہ کرنے کے امکان پر بھی بات کی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024