Thursday, September 19, 2024, 8:00 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں: عمران خان

فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں: عمران خان

ہم نے فوج پر الزامات نہیں لگائے بلکہ صرف تنقید کی

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے اسیر سابق وزیراعظم عمران خان نے فوج سے مذاکرات پر رضا مندی ظاہر کردی۔

اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم فوج کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے ہم مذاکرات کریں گے۔

صحافی نے سوال پوچھا کہ آپ فوج پر الزامات لگاتے ہیں اور ان ہی سے مذاکرات بھی چاہتے ہیں، سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیوں نہیں کرتے؟

اس پر عمران خان نے جواب دیا ہم نے فوج پر الزامات نہیں لگائے بلکہ صرف تنقید کی، ایس آئی ایف سی کیا ہے اور محسن نقوی کون ہے؟ ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لاء ہے، محسن نقوی ان ہی کا تو نمائندہ ہے، وہ یہاں ان ہی کے ذریعے پہنچا ہے۔

banner

صحافیوں نے عمران خان سے سوال کیا اگر وہاں سے محسن نقوی کو مذاکرات کا اختیار دیا جائے تو کیا آپ مذاکرات کریں گے؟ اس پر بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ محسن نقوی سے کبھی بات نہیں کروں گا، اس نے آئی جی پنجاب سے مل کر ہم پر ظلم کیا جب کہ مریم نواز بھی فاشسٹ ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے جوڈیشل کمپلیکس سے اغواء کیا گیا تو چیف جسٹس عامر فاروق نے درست قرار دیا، جسٹس عامر فاروق سے گزارش ہے میرے مقدمات سے الگ ہو جائیں، ہائیکورٹ میں اور بھی ججز ہیں کسی اور کو کیسز دے دیں۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 9 مئی میں تحریک انصاف کا کوئی بندہ ملوث ہے تو اسے ضرور سزا دیں، حکومت کا ایک ہی مقصد ہے پی ٹی آئی اور فوج کو لڑوا کر ہماری جماعت ختم کروائیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024