Thursday, November 21, 2024, 6:32 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فون نمبر شیئر کیے بغیر بھی واٹس ایپ کا استعمال ممکن

فون نمبر شیئر کیے بغیر بھی واٹس ایپ کا استعمال ممکن

یوزر نیم کو استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی

by NWMNewsDesk
0 comment

واٹس ایپ میں رواں سال کی سب سے بڑی تبدیلی کے لیے تیار ہو جائیں۔

اس تبدیلی کے بعد آپ واٹس ایپ کو فون نمبر شیئر کیے بغیر بھی استعمال کر سکیں گے۔

جی ہاں واقعی بیشتر افراد واٹس ایپ میں اجنبیوں کے ساتھ فون نمبر کو شیئر کرنے میں ہچکچاتے ہیں کیونکہ اس نمبر کو اشتہارات سمیت مختلف مقاصد کے لیے ان کی اجازت کے بغیر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

صارفین کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو فون نمبر کے بغیر لوگوں سے رابطہ کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

banner

ویب بیٹا رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں ایک زبردست فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جس میں فون نمبر کی بجائے یوزر نیم کو استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

جب کوئی صارف اپنا یوزر نیم تیار کرلے گا تو اس کا فون نمبر دیگر افراد کی نظروں سے اوجھل ہو جائے گا جس سے صارفین کی سکیورٹی زیادہ مضبوط ہوجائے گی۔

ابھی اس فیچر کی آزمائش واٹس ایپ ویب کے بیٹا (beta) ورژن میں کی جا رہی ہے۔

جب اسے مکمل طور پر متعارف کرایا جائے گا تو یہ فیچر واٹس چیٹ کو مکمل طور پر بدل دے گا۔

اس فیچر سے ہر صارف اپنا ایک یوزر نیم تیار کرکے اسے دوستوں، گھر والوں اور کانٹیکٹس کے ساتھ رابطے میں استعمال کر سکے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ صارفین اپنا یوزر نیم کو تبدیل بھی کر سکیں گے جس سے انہیں پروفائل پر زیادہ کنٹرول مل سکے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024