Tuesday, November 12, 2024, 9:29 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فٹبال ورلڈکپ کوالیفائر میں برازیل اور ارجنٹائن کے میچ میں تماشائیوں کی لڑائی

فٹبال ورلڈکپ کوالیفائر میں برازیل اور ارجنٹائن کے میچ میں تماشائیوں کی لڑائی

ارجنٹائن نے برازیل کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی

by NWMNewsDesk
0 comment

فٹبال ورلڈکپ کوالیفائر میں برازیل اور ارجنٹائن کے میچ کے دوران تماشائی گتھم گتھا ہوگئے۔

برازیل کے ماراکانا گراؤنڈ میں میچ شروع ہونے سے قبل ارجنٹائن کے تماشائیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔

کشیدگی کا آغاز اس وقت ہوا جب گراؤنڈ تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے جا رہے تھے۔ اس دوران پولیس نے تماشائیوں پر لاٹھی چارج کیا۔

banner

پولیس نے میچ سے قبل بدمزگی پیدا کرنے والے ارجنٹائن کے فینز کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھیوں کا استعمال کیا جبکہ اس دوران ارجنٹائن کے کھلاڑیوں کو صورتحال کو قابو کرنے کے لیے درمیان میں آنا پڑا۔

اس صورتحال کے باعث سپرسٹار فٹبالر لائنل میسی اور ارجنٹائن کے باقی کھلاڑی گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

دونوں حریف ٹیموں کے درمیان ڈیڑھ گھنٹے بعد جب میچ کا آغاز ہوا تو میزبان ٹیم کے مداحوں نے اپنی ٹیم کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی۔

میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی۔

دوسرے ہاف کے 63ویں منٹ میں ارجنٹائن کے سینٹر بیک کھلاڑی نکولس اوتامیندی نے گول کر کے ٹیم کو سبقت دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں برازیل کی یہ مسلسل تیسری شکست ہے جب کہ اپنی سرزمین پر برازیل کی یہ پہلی شکست ہے۔

دو ہزار چھبیس کے ورلڈکپ کوالیفائنگ مقابلوں میں مسلسل تیسری شکست کے بعد برازیل کی ٹیم اپنے گروپ میں چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024