جرمنی کے بہترین فٹ بال کھلاڑیوں میں سے ایک فرانز بیکن باؤر پیر کو 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
فرانز بیکن باؤر نے 1974 کے ورلڈ کپ میں ٹیم کو فتح دلائی اور پھر 1990 میں بطور منیجر مقابلہ جیتا تھا۔
1966 کے ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ سے ہارنے کے بعد مغربی جرمنی کے لیے 103 کیپس حاصل کیں اور 1972 میں یورپی چیمپئن شپ کے ساتھ ساتھ گھر پر ورلڈ کپ بھی جیتا تھا۔
1970 کی دہائی کے وسط کے دوران، بیکن باؤر کی بائرن میونخ ٹیم دنیا کی بہترین کلب ٹیم تھی جس نے لگاتار تین بنڈس لیگا ٹائٹل اور یورپی کپ جیتے انہیں دو مرتبہ یورپین فٹبالر آف دی ایئر کا اعزاز بھی ملا ہے۔
قومی ٹیم کے منیجر کی حیثیت سےان کی مغربی جرمن ٹیم 1986 کے ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹائن سے ہار گئی لیکن چار سال بعد اٹلی میں متحدہ جرمن ٹیم کے طور پر جیت گئی۔